پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 19 ڈوبنے والے ماہی گیروں کو بچالیا
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران نامساعد حالات میں پھنس جانے والے 19ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا۔
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق سبحان اللہ نامی لانچ کے ماہی گیروں کی جانب سے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو مدد کی درخواست موصول ہوئی، ماہی گیروں نےلانچ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ڈوبنے کی اطلاع دی تھی۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس دشت نے تلاش و بچاؤ آپریشن کے دوران ماہی گیروں کو ریسکیو کیا، ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں کو خشکی پر منتقلی کے بعد ان کی طبی امداد کا انتظام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن 2خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار
ماہی گیروں کی لانچ سبحان اللہ کے تمام عملے کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحری جہاز رفاقت کے ذریعے کراچی بندرگاہ لایا گیا، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی آپریشن پاکستان کے سمندری علاقوں میں ماہی گیروں کے تحفظ کے عزم کا عکاس ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں