سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن 2خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں کارروائی کر کے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو خوارج کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی ار کا کہنا ہے یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
اعلامیے کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلین اپ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں