سیالکوٹ، ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار
سیالکوٹ: پولیس نے ٹک ٹاکر انصر جٹ المعروف ’’مسٹر پتلو‘‘ کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی مہندی کی تقریب میں بدانتظامی اور بھگدڑ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ڈیلی پاکستان آن لائن کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف بشیر کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے مدعی نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مدعی نے اس حوالے سے پولیس کو درخواست بھی دی تھی۔رپورٹ کے مطابق مسٹر پتلو پہلے ہی مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ ان کے خلاف دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں