بنگلادیش نے شیخ حسینہ کو پاسپورٹ دینے سے انکار کردیا

ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت نے بھارت میں مقیم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کی درخواست مسترد کردی ہے، جبکہ ان کی بھارت سے حوالگی کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی دہشت گرد کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ انہوں نے شیخ حسینہ کو مفرور مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور ڈھاکا چاہتا ہے کہ نئی دہلی انہیں بنگلادیش کے حوالے کرے۔ہمایوں کبیر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا بنگلادیش کو شیخ حسینہ کے ساتھ ایک عام مسافر جیسا برتاؤ کرتے ہوئے انہیں وطن واپس آنے کی دعوت دینی چاہیے؟شیخ حسینہ کی وطن واپسی کی خواہشواضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں جلاوطنی کے دوران بنگلادیش واپسی کے لیے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواست دی تھی۔سابق وزیراعظم نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ان کا ارادہ بنگلادیش واپس آکر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ہے۔ ان کے معاونین کے مطابق ضروری دفتری اور قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔عدالت کی جانب سے سزائے موتیاد رہے کہ بنگلادیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے الزام میں شیخ حسینہ کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی۔تاہم شیخ حسینہ جلاوطنی کے دوران اپنے خلاف عائد تمام الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے