اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے نبرد آزما رہنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔ اداکارہ میرا نے بہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شائستہ نے لندن کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔میرا نے بہن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائستہ کی صحت بگڑنے کے بعد انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن سے متعدد بار ویزا جاری کرنے کی اپیل کی، حتیٰ کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی درخواستیں دیں، تاہم انہیں ویزا جاری نہیں کیا گیا۔مرحومہ شائستہ عباس پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں اور اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہی تھیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ’سیپ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔شائستہ عباس کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اداکارہ میرا سمیت اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے