مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے

لاہور: یوم اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمان خصوصی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ بھی کیا، جبکہ مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔صدر مملکت کا علامہ اقبال کو خراج عقیدتصدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کے کلام نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی طاقت اور شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی فراہم کی، جبکہ ان کی شاعری آزادی اور باوقار زندگی کے حصول کی جدوجہد کا پیغام دیتی ہے۔صدر مملکت کے مطابق اقبال کے کلام نے استحصال کے خلاف آواز بلند کی، غریبوں کو ان کے حقوق اور مقام کا احساس دلایا اور محنت کش طبقے کی عزت و وقار کو اہمیت دی۔اقبال کی 150ویں سالگرہ سال بھر منائی جائے گی، وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے بھی یوم اقبال پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کیا اور انہیں اپنی جداگانہ قومی شناخت کا احساس دلایا، جس نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت 9 نومبر سے اگلے سال 9 نومبر تک علامہ اقبال کی ولادت کی 150ویں سالگرہ منائے گی۔ اس سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر تقریبات پر مشتمل خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ان تقریبات میں بین الاقوامی کانفرنسیں، علمی و تحقیقی مذاکرے، ادبی میلے، نمائشیں، تعلیمی مقابلے اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان سرگرمیوں کا بنیادی مقصد علامہ اقبال کے فکری ورثے اور پیغام کو نئی نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے