نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن منظور، 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے، جبکہ 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے انتظامی امور، نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور پاکستان و کویت کے درمیان دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوران کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کی تیاری کے لیے ملک بھر کے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقوں سے تفصیلی مشاورت کی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے، جبکہ ان کی تیاری میں جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ نوٹوں کی پائیداری اور قابلِ استعمال مدت میں اضافہ ہوسکے۔وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے