عرفی جاوید کا 13 ہزار چوڑیوں سے تیار 20 کلو وزنی لباس، سب حیران

غیر روایتی ملبوسات کے باعث شہرت رکھنے والی بھارتی سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید نے ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن انداز سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس بار انہوں نے تقریباً 13 ہزار چوڑیوں سے تیار کردہ لباس پہن کر مداحوں کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز کے مطابق عرفی جاوید کا یہ منفرد لباس تقریباً 20 کلوگرام وزنی ہے۔ اتنا بھاری لباس پہننا اور اسے سنبھالنا یقیناً آسان نہیں، تاہم عرفی اپنے غیر معمولی انداز کے ذریعے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی ہیں۔عرفی جاوید اس سے قبل بھی اپنے منفرد فیشن تجربات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ وہ شیشے کے ٹکڑوں، تاروں اور دیگر غیر معمولی اشیا سے تیار کردہ ملبوسات پہن کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے