معروف کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے

لاہور:معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے، اہل خانہ کے مطابق اداکار آصف اقبال کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔اہلخانہ نے بتایا کہ آصف اقبال کو ہارٹ اٹیک کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔آصف اقبال طویل عرصے سے پاکستانی تھیٹر اور سٹیج انڈسٹری سے وابستہ تھے، انہوں نے اپنے برجستہ مزاح اور منفرد اندازِ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا اور متعدد یادگار اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔آصف اقبال کے اچانک انتقال پر شوبز حلقوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے