پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مجموعی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار 965 تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کو حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات اور مالیاتی مارکیٹ میں عوامی دلچسپی بڑھنے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔خرم شہزاد نے بتایا کہ 2026 کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار منسلک ہوئے، جو گزشتہ چار برس کے دوران ہونے والے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہیں۔ ان کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشیر وزیر خزانہ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں نئے شامل ہونے والے سرمایہ کاروں میں 85 فیصد کا تعلق جنریشن زی اور ملینیلز سے ہے۔ یہ اعدادوشمار نوجوان نسل کی جانب سے حصص کی خرید و فروخت اور مالیاتی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے