خضدار میں 5.9 شدت کا زلزلہ، شہری خوف زدہ

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں ہفتے کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 6 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر پہنچ گئے، جبکہ خوف کے باعث کئی خاندان صبح تک گھروں سے باہر رہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق شدہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق زلزلے کے بعد بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے