جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی عمران خان کرینگے: مشال

پشاور: بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جو بھی ہوا اس کا احتساب اورجواب طلبی عمران خان کریں گے۔

ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور نہ ہی اس میں شرکت کی، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا لیکن ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی لگانےکی قرارداد منظور

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیاگیا تھا، بشری بی بی غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں اور جب بشریٰ بی بی نے سوال کیا کہ آپ لوگ ڈی چوک پر کیوں نہیں پہنچے اس پر بیرسٹر سیف نےجھوٹ بولا تھاکہ بانی سنگجانی پررضامندہوگئے ہیں۔

اس سے قبل شیر افضل مروت نے بتایا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو سنگجانی پر دھرنا دینے کی حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا مگر وہ سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے