بم کی دھمکی کے باوجود امیتابھ بچن کی مداحوں سے ملاقات، بلٹ پروف شیلڈ استعمال

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی کے باوجود مداحوں سے ملاقات کی روایت برقرار رکھی، تاہم اس بار سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن گزشتہ 42 برس سے ہر اتوار ممبئی میں اپنی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں۔یکم نومبر کو بھی اداکار اپنی روایت کے مطابق مداحوں کے سامنے آئے، تاہم اس مرتبہ وہ بلٹ پروف شیلڈ کے پیچھے کھڑے ہو کر انہیں ہاتھ ہلاتے اور ان کا خیرمقدم کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی والد کے ہمراہ موجود تھے۔امیتابھ بچن کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باوجود مداحوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر ان کے چاہنے والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعے ممبئی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن کی رہائش گاہ سے متعلق مبینہ بم دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھیں۔تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھمکی آمیز ای میل میں اداکار کے کس بنگلے کا ذکر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے