ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کا جرمانہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کی مرتکب پائی گئی، جس پر میچ ریفری جیف کرو نے ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا قبول کرلی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔واضح رہے کہ ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں