اسحاق ڈار سے ترکیہ کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ کی ملاقات
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سکیورٹی، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے بطور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی سفارتی نمائندگی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں