کومل عزیز خان کے وزن میں تبدیلی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ کومل عزیز خان کے وزن میں تبدیلی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی، جہاں صارفین کی جانب سے ان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ڈرامہ سیریل ’بھروسہ پیار تیرا‘ اور ’رازِ الفت‘ سے شہرت حاصل کرنے والی کومل عزیز خان ان دنوں شوبز انڈسٹری سے دور ہیں اور اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے برانڈ کے نئے کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی توجہ ان کی ظاہری شخصیت اور وزن میں تبدیلی کی جانب مبذول ہوگئی۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے وزن میں اضافے پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کے طرزِ زندگی سے متعلق بھی سوالات اٹھائے۔ اداکارہ کی نئی تصاویر پر مختلف آرا سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ تاہم وزن میں تبدیلی کی وجوہات کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے