بھارت، دھروو راٹھی احتجاج سے قبل پولیس حراست میں لے لیے گئے

بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کو نئی دہلی میں مجوزہ احتجاج میں شرکت سے قبل پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گروگرام میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں دہلی جانے سے روکا، تاہم انکار کرنے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔دھروو راٹھی نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے والے تھے۔ یہ مظاہرہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل کے خلاف منعقد کیا جا رہا تھا۔احتجاج کی منتظم جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر نئی دہلی میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے اور ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے۔ احتجاج کے باعث میٹرو اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے