دانش تیمور جذباتی اداکاری پر سوشل میڈیاپر تنقید کی زد میں

معروف اداکار دانش تیمور نئے ڈرامے ’نشتَر‘ کی ایک جذباتی منظر میں اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو اپنے والد دستور علی خان کی موت کی خبر ملتی ہے، جس پر وہ شدید صدمے اور غم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔تاہم یہ جذباتی منظر متعدد ناظرین کو متاثر نہ کرسکا اور سوشل میڈیا پر صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ منظر کو زیادہ سادہ اور فطری انداز میں بھی پیش کیا جاسکتا تھا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں لیکن جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری متاثر کن نہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ سنجیدہ منظر دیکھ کر بھی انہیں ہنسی آگئی۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے میں دانش تیمور کے چہرے کے انداز پر بھی تبصرے کیے۔ بعض نے قیاس کیا کہ ان کا چہرہ کھچا ہوا اور سخت دکھائی دے رہا ہے، جس پر انہوں نے ممکنہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ سے متعلق سوالات اٹھائے، تاہم اس حوالے سے اداکار کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے