برطانیہ کی ایران کو دشمنانہ سرگرمیوں پر وارننگ

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ برطانیہ اپنی سرزمین پر دھمکی، دباؤ یا کسی بھی قسم کی دشمنانہ سرگرمی برداشت نہیں کرے گا۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور برطانیہ میں ایران سے منسلک گروہوں کی مبینہ سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈ ملی بینڈ نے ایران پر زور دیا کہ کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کی جائے۔برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان خطے میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر کشیدگی برقرار ہے۔ برطانیہ پہلے بھی ایرانی ریاستی سرگرمیوں اور مبینہ خطرات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرچکا ہے۔ملاقات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ برطانوی حکومت کے مطابق اس اہم بحری راستے سے عالمی جہاز رانی کی بحالی خطے اور عالمی تجارت کے لیے اہم ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے