لکی مروت،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائر پولیس افسر بیٹے سمیت جاں بحق

بیگوخیل سڑک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا۔
لکی مروت کے علاقہ بیگوخیل سڑک پر محلہ مچن خیل میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس افسر اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی چند روز تک سرد اور خشک موسم متوقع

پولیس نے بتایا کہ مقتول سیف الرحمان موٹرسائیکل پر دوسرے بیٹے کو لینے مچن خیل اڈا جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کا بیٹا ایف سی میں ملازم ہے اور چھٹی پر گھر آرہا تھا اور انہیں لینے جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول باپ بیٹے کی لاشیں سٹی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے