ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
بالی ووڈ کی معروف فلم ’ویلکم‘ میں یادگار کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتاق خان کو چند سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم علاج کے بعد وہ صحتیاب ہوگئے تھے۔ ان کے کاروباری شراکت دار شیوم کے مطابق اداکار کا کینسر تقریباً 8 روز قبل دوبارہ لاحق ہوا، جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔شیوم نے بتایا کہ مشتاق خان جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے انتقال کرگئے، جبکہ ان کا کینسر آخری مرحلے میں پہنچ چکا تھا۔مشتاق خان کئی دہائیوں تک ہندی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے اور ’ہیرا پھیری‘، ’روڈی راٹھور‘، ’غدر 2‘، ’بدھائی دو‘ اور ’استری 2‘ سمیت متعدد مقبول فلموں میں اداکاری کی۔ان کے نمایاں کرداروں میں 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم‘ بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے اکشے کمار اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کیا۔ فلم میں ان کا ہاکی سے متعلق مکالمہ خاص طور پر مقبول ہوا اور طویل عرصے تک مداحوں میں یاد کیا جاتا رہا۔مشتاق خان نے فلموں کے علاوہ ٹیلی ویژن پر بھی کام کیا اور اپنے طویل فنی سفر کے دوران مختلف معاون کرداروں کے ذریعے اپنی منفرد پہچان بنائی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں