روس کے ہائبرڈ حملوں میں اضافے کا خدشہ، ڈنمارک کی وارننگ
ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ روس آئندہ چند ماہ کے دوران مغربی ممالک اور نیٹو کے خلاف ہائبرڈ کارروائیوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کی ممکنہ کارروائیوں میں ڈرون یا میزائل حملے کے ذریعے یوکرین کی مدد سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا شامل ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ممکنہ کارروائی کی ایک صورت محدود تعداد میں فوجی اہلکاروں کا سرحدی علاقے میں داخل ہونا بھی ہوسکتی ہے۔ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس کے مطابق روس کا مقصد براہ راست مکمل جنگ شروع کرنے کے بجائے نیٹو اتحاد کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا اور اتحاد کے ردعمل کو جانچنا بھی ہوسکتا ہے۔تاہم روس ماضی میں نیٹو ممالک کے خلاف ایسے عزائم رکھنے یا ہائبرڈ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں