پاکستانی اوپنر فخر زمان انجری سے مکمل صحت یاب ہو گئے
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ انجری سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور دوبارہ بھرپور انداز میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اب 2027 آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ تربیتی کیمپ نے کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر کام کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا، کیونکہ مصروف میچ شیڈول کے دوران ایسی کمزوریوں کو دور کرنا آسان نہیں ہوتا۔فخر زمان نے نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ صرف ایک یا دو اچھی پی ایس ایل اننگز کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کا مستقبل طے نہیں کیا جا سکتا، بلکہ قومی ٹیم میں جگہ مستقل اور تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل چیمپئنز کپ کے ذریعے مسابقتی کرکٹ میں واپسی کریں گے اور جنوبی افریقا کی باؤنس والی وکٹوں پر اپنے ماضی کے تجربے کی بنیاد پر 2027 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کے لیے پُرامید ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں