بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

گل بات: بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں 4.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 37 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے