کراچی،نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں آگ لگ گئی
کراچی کی نیوسبزی منڈی میں دکانوں میں آگ لگ گئی۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی میں دکانوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے، آگ ابتدائی طور پر شیڈز میں لگی ہے جس کے بعدکےایم سی کے فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانےکے لیے روانہ کردیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں 2 گاڑیاں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں