ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آگیا

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بیٹے کا نام بھی بتایا۔امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنے نومولود بیٹے کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بچے کے کان میں اذان دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ازمر کے معنی شیر بتاتے ہوئے اپنے بیٹے کو اپنے خاندان کا فخر اور قیمتی خزانہ قرار دیا۔امیر گیلانی نے اس موقع پر قرآن مجید کی ایک آیت اور اس کا ترجمہ بھی شیئر کیا: ’’اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا عطا فرمائے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔‘‘ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الحمدللہ بھی لکھا۔اس خوش خبری کے سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نومولود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے