فٹ بال کھلاڑی پروفیشنل ٹینس پلئیر بن گیا
مانچسٹر یونائیٹڈ اور اٹلیٹیکو میڈرڈ سمیت دیگر کلبز کیلیے کھیلنے والے یوراگوئے کے سابق فٹبالر ڈیگو فورلان نومبر میں یوراگوئے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز مقابلے میں حصہ لیں گے ۔ 2010 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ 45 سالہ سابق اسٹرائیکر فورلان نے 2018 میں ریٹائرمنٹ کے بعد ٹینس کی طرف رخ کیا اور اب انٹرنیشنل سینئر ٹور پر کھیل رہے ہیں
۔فورلان فٹبال میں دائیں پاؤں کے کھلاڑی تھے لیکن ٹینس بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں ، فورلان ارجنٹائن کے موجودہ عالمی نمبر 101 فیڈریکو کوریا کے ساتھ نومبر میں کلے کورٹ چیلنجر ٹور ایونٹ میں حصہ لیں گے ، منتظمین کے مطابق انہیں وائلڈ کارڈ اینٹری دی گئی ہے۔فورلان اس سال تین سے زیادہ چالیس سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔
انہوں نے آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز ٹور کے لیما میں ہونے والے MT1000 میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔فورلان نے یوراگوئے کیلیے 112 میچز کھیلے ، 36 گول اسکور کیے ۔ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ پریمیئر لیگ بھی جیتی ۔ انہوں نے ویاریال اور انٹر میلان کے لیے بھی فٹ بال کھیلی
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں