ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا منشیات کیس اینٹی نارکوٹکس کورٹ منتقل

معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے کیس اینٹی نارکوٹکس کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مقدمے کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ساحر حسن اور ان کے شریک ملزم سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ ساحر حسن کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ساحر حسن اور ان کے شریک ملزم ضمانت پر ہیں۔مقدمہ اینٹی نارکوٹکس کورٹ منتقل ہونے کے بعد اب اس کی مزید کارروائی متعلقہ عدالت میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے