بشار الاسد استعفیٰ دے کر ملک سے روانہ ہو گئے، روس

روس نے تصدیق کی ہے کہ شامی صدر بشار الاسد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کی روانگی کے ساتھ ہی شام میں اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل شروع ہو گیا ۔

تاہم، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہیں اور کیا روسی فوج شام میں موجود رہے گی یا نہیں۔روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شام تنازعے کے متعدد فریقین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں بشار الاسد نے صدارت سے استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں بعث پارٹی کا 61 سالہ دورحکومت ختم

انہوں نے اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے