یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی کوششیں تیز، وٹکوف اور کشنر ماسکو پہنچ گئے
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی سفارتی کوششیں تیز ہوگئی ہیں، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر امن معاہدے پر بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ماسکو دورے کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا اور امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔دوسری جانب روسی صدارتی ایلچی کرل دمتریف بھی امریکی نمائندوں سے ملاقات کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکی نمائندے ماسکو کے دورے کے بعد اتوار کو کیف پہنچیں گے، جہاں یوکرینی قیادت سے جنگ بندی اور امن مذاکرات کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم دونوں فریقوں کے درمیان اہم معاملات پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں