یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات کاوطن سے محبت کا پیغام
راولپنڈی: یومِ دفاع و شہداء سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔اس موقع پر شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور ہدایت کاروں نے ملکی ترقی کے لیے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کو حوصلے اور ثابت قدمی سے عبور کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ ہر پاکستانی کا غیر متزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی منزل اور دھرتی کی ترقی کو ہی اپنی ترقی تصور کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیرونی سازش کے خلاف وطنِ عزیز کی سالمیت کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ یومِ دفاع و شہداء تاریخ ساز دن ہے جو قومی یکجہتی کی تجدید اور مادرِ وطن پر نثار ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں