سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتے کے روز سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 430 ڈالر کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے