امریکی نیوی کے 2 لڑاکا طیارے ائیر شو کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے
امریکی نیوی کے دو لڑاکا طیارے ائیر شو کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران امریکی نیوی کے 2 لڑاکا طیارے EA-18G گرولر فضا میں آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔
حادثہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، دونوں طیاروں کے 4 پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا۔
امریکی میڈیا کا کہناہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں