ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی اے آئی سے بنی ’ساؤتھ انڈین شادی‘ کی ویڈیو وائرل

ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ساؤتھ انڈین انداز میں شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم یہ شادی حقیقت میں نہیں ہوئی بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔46 سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو میں ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کو روایتی ساؤتھ انڈین عروسی لباس میں دکھایا گیا ہے۔ ٹام ہالینڈ دھوتی جبکہ زینڈایا زیورات سے سجے دلہن کے روپ میں نظر آتی ہیں۔اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں شادی کا ماحول بھی فلمی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں روایتی رسومات، عروسی لباس اور ایونجرز کے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے اس کے ویژولز کی تعریف کی، جبکہ بعض نے حیرت کا اظہار کیا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے گئے مناظر کس قدر حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا حقیقی زندگی میں شادی شدہ ہیں، تاہم وائرل ہونے والی یہ ساؤتھ انڈین شادی ان کی اصل شادی کی ویڈیو یا تصاویر نہیں بلکہ اے آئی سے تخلیق کردہ مواد ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے