ویسٹ انڈیز کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے: ساجد خان

کوئینز پارک اوول: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرکے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط بنائی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ انہوں نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیا، جنہوں نے عمدہ اننگز کھیلی، تاہم بدقسمتی سے ٹیل اینڈرز جلد آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کر کے ٹیم کو اچھا مومینٹم فراہم کیا ہے اور کوشش ہوگی کہ چوتھے روز بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 60 سے 70 رنز کے اندر آؤٹ کر دیا جائے۔ساجد خان کا کہنا تھا کہ پہلے روز وکٹ میں نمی ہونے کے باعث بولرز کو مدد ملی، تاہم بعد ازاں وکٹ بیٹنگ کے لیے زیادہ مشکل نہیں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی گیند سے ابتدا میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، لیکن اگر بلے باز کچھ دیر وکٹ پر ٹھہر جائیں تو رنز بنانا آسان ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان پر 60 رنز کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے