وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کا شیڈول طے پاگیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل شام دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا، ایران کشیدگی اور خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات پر بھی گفتگو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں