چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ پاکستان میں نافذ کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر 10 مارچ 2026 کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں کفایت شعاری پالیسی15جون2026 سےمؤثر طورپر ختم ہو جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 جون 2026 سےسپریم کورٹ کے تمام امور معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں