ثمر جعفری نے زندگی میں اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ سیکھ لیا
کراچی: پاکستانی اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے زندگی کے بارے میں اپنی بدلتی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہوں نے ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش چھوڑ دی ہے اور اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے۔ایک نجی میگزین سے گفتگو میں ثمر جعفری نے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے زندگی کی رفتار کچھ دھیمی کرنے اور اپنی ناکامیوں کو بھی قبول کرنا سیکھا ہے۔اداکار کے مطابق پہلے وہ چاہتے تھے کہ تمام معاملات ان کی مرضی اور منصوبہ بندی کے مطابق چلیں، تاہم اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ زندگی میں ہر چیز انسان کے اختیار میں نہیں ہوتی۔ثمر جعفری کا کہنا تھا کہ اللہ کے منصوبے پر یقین اور بھروسے نے ان کی سوچ میں اہم تبدیلی پیدا کی، جس کے بعد انہوں نے ناکامیوں کو بھی اپنے سفر کا حصہ سمجھنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو کنٹرول کرنے کی خواہش چھوڑنے سے زندگی کو دیکھنے کا انداز بدل گیا ہے اور اب وہ معاملات کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ سکون اور قبولیت کے ساتھ لیتے ہیں
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں