سندھ اسمبلی کے قریب ملزمان 55 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے, تاجر کا دعویٰ
تاجر رہنما منہاج گلفام نے دعویٰ کیاکہ سندھ اسمبلی کے قریب ملزمان 55 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایاکہ متاثرہ تاجر کو تھانے طلب کیا گیا ہے، تاجر کے مطابق واردات سندھ اسمبلی کے قریب ہوئی ہے، اس حوالے سے تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تاجر سے موبائل چھیننے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں