لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے اموات کی تعداد 27 ہو گئی
کراچی کے علاقے لیاری میں جمعے کے روز گرنے والی رہائشی عمارت سے اموات کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے بی بی سی کو بتایا کہ اموات کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو کا عمل مکمل ہونے میں اب بھی کئی گھنٹے لگیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت ہیوی مشینری استعمال نہیں کی جا رہی بلکہ آلات استعمال ہو رہے ہیں۔
ان کے مطابق ان کے پاس تھرمل کیمرے ہیں جن کی مدد سے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
ڈی سی جاوید نبی کے مطابق لگتا ہے کہ لوگ عمارت سے نکلنے کے لیے بھاگے، اس لیے قوی امکان ہے کہ وہ داخلی راستے میں ہی پھنس گئے، اس لیے وہاں سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے.
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں