معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
کئی مقدمات کے ملزم ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی سوسائٹی میں رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی جس سے گولیاں دیواروں میں لگیں۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی انسان جان کا نقصان نہیں ہوا البتہ فائرنگ سے گھر کے باہربیٹھا کتا مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کیا گیا جب کہ رجب بٹ کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں