گووندا اور کومل رانی کی نئی رومانوی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور اداکارہ کومل رانی کی ایک ساتھ لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جن میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔وائرل ہونے والی تصاویر میں کومل رانی جامنی رنگ کی ساڑھی جبکہ گووندا کو کوٹ پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں کی ایک ساتھ موجودگی اور تصاویر کے انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ صارفین نے ان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہو تو اسے کسی بھی عمر میں محبت ہوسکتی ہے، جبکہ متعدد صارفین نے سرخ دل کے ایموجیز کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں بھی اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکار کی کومل رانی سے دوستی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔ اس کے علاوہ گووندا اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے مندر بھی کومل رانی کے ہمراہ پہنچے تھے۔اس سے قبل اداکار نے بتایا تھا کہ وہ اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے ممبئی کے معروف مندر لالباغچہ راجا گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی اداکاراؤں کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ مندر جاچکے ہیں اور فلموں کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتے رہے ہیں۔ طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپسی کے باعث وہ اس بار بھی اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے گئے تھے۔گووندا نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے ہونے والی بحث پر بھی ردعمل دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی فلم کا کام شروع ہی کیا ہے، لیکن اس پر پہلے سے ہی اتنی گفتگو ہو رہی ہے۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ اس قدر بحث کیوں کی جا رہی ہے، حالانکہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اگر وہ دوبارہ خبروں میں آرہے ہیں تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔اداکار نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان کے خلاف ایک منصوبہ بند پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انہیں ان کے خاندان سے دور کرنا اور معاشرے میں ان کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔گووندا اور کومل رانی کی تازہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر ان کی دوستی اور اداکار کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے