’ڈی ایچ اے والی میڈ‘ پہلی بار کس برانڈ کے اشتہار میں نظر آئیں؟ سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور: سوشل میڈیا پر ’ڈی ایچ اے والی میڈ‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے کامیابی کی ایک اور منزل طے کر لی ہے۔ انہیں پہلی بار ایک معروف مٹھائی کے برانڈ کے اشتہار میں دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کامیابی کے چرچے شروع ہوگئے ہیں۔گھریلو ملازمہ کی روزمرہ زندگی، کام کاج اور خاندانی مصروفیات پر ویڈیوز بنانے والی اس انفلوئنسر نے اپنے منفرد انداز اور دلچسپ مواد کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی۔ ان کی ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے اور اسی مقبولیت نے انہیں ڈیجیٹل دنیا میں ایک نمایاں پہچان دی ہے۔اب ڈی ایچ اے والی میڈ ایک معروف مٹھائی کے برانڈ کے اشتہار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اس اشتہار میں سوشل میڈیا انفلوئنسر امتُل بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ اشتہار کی جھلکیاں سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اشتہار کی جھلکیاں منظر عام پر آنے کے بعد متعدد صارفین نے ڈی ایچ اے والی میڈ کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مداحوں نے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور ترقی کی دعائیں بھی کیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘ میں بھی ڈی ایچ اے والی میڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے معروف یوٹیوبر اقرا کنول کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت اور کامیابی کے حوالے سے مزید گفتگو شروع ہوگئی تھی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے