انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

عمان: انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 338 رنز کا ہدف آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔فائنل میں بھارتی ٹیم کو آخری اوور تک سخت مقابلے کا سامنا رہا، تاہم بلے بازوں نے آخری گیند تک ہمت برقرار رکھی اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ کی ٹرافی جیت لی۔بھارت کی جانب سے لکشیا راجیش 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ آریا ویر سہواگ نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ وی کے ونیت اور انوے ڈریوڈ نے 24، 24 رنز بنائے۔ ارجن راجپوت 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ یشبردھن اور آرین ساوسانی نے 9، 9 رنز سکور کیے۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 337 رنز بنائے تھے اور بھارت کو کامیابی کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ عبدالقادر نے 80 رنز بنائے، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے 63 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں حیام خان نے 21، احمد حسین نے 17، نقاب شفیق نے 11 اور حمزہ ظہور نے 10 رنز سکور کیے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 337 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، تاہم بھارتی ٹیم نے آخری گیند پر 9 وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا اور ایک وکٹ سے کامیابی کے ساتھ انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے