بچے مجھ سے بات ہی نہیں کرتے، جان ریمبو آبدیدہ ہوگئے

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو دیوالی کی تقریبات میں آیت الکرسی کندہ زیور پہننے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر سیف علی خان کے خاندان سے وراثت میں ملنے والا قیمتی زیور پہنا تھا، جس پر قرآن پاک کی آیت الکرسی کندہ تھی۔رپورٹس کے مطابق یہ زیور 30 قیراط زمرد پر مشتمل ہے اور بھوپال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ تقریباً 200 سال پرانی کلغی بھی پہنی تھی۔بھارتی سیاسی رہنما عباس حفیظ نے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریا کپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس میں سوشل میڈیا سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے، عوامی سطح پر معافی مانگنے اور آئندہ مقدس آیات کا احترام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عباس حفیظ کے مطابق ان کا اعتراض کرینہ کپور کے لباس یا دیوالی منانے پر نہیں بلکہ قرآنی آیت کو فیشن کے طور پر پیش کرنے پر ہے۔تاحال کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے