افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کی سہ ملکی ون ڈے سیریز آج سے شروع

ابوظبی: افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، جس میں تینوں ٹیمیں بہترین کارکردگی دکھا کر فائنل تک رسائی اور ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گی۔سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔گروپ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں 23 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی، جہاں سیریز کی ٹرافی کے لیے مقابلہ ہوگا۔ٹیموں کی قیادت افغانستان کے رحمت شاہ، بنگلا دیش کے لٹن داس اور زمبابوے کے سکندر رضا کریں گے۔ تینوں کپتان اپنی ٹیموں کو کامیابی دلانے اور فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔سیریز کے تمام میچز ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ہوگا۔تینوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ون ڈے فارمیٹ میں اہم کامیابی حاصل کرنے کا موقع ہوگی۔ شائقین کرکٹ کی نظریں افتتاحی مقابلے پر مرکوز ہیں، جس کے ساتھ ٹرافی کے حصول کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے