چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود اینویڈیا کے جدید اے آئی چپس خرید لیے
چین کی ایک یونیورسٹی نے امریکی تجارتی پابندیوں کے باوجود امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لیے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے یہ چپس ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر میں خریدے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی متعدد جامعات اور تحقیقی ادارے مقامی کمپنیوں کے ذریعے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اینویڈیا چپس خرید رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ادارے ایسے چپس سے لیس سرورز کی کمپیوٹنگ سہولیات بھی کرائے پر حاصل کر رہے ہیں۔رپورٹ میں سامنے آنے والے ان انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی برآمدی پابندیوں کے باوجود چین میں مقامی سپلائرز کے ذریعے جدید امریکی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تک رسائی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں