تربیلا منصوبے میں چٹان گرنے سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں پانی داخل

اسلام آباد: تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے میں کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا کمزور حصہ گرنے سے ان ٹیک پٹ کا پانی ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ واپڈا کے مطابق واقعے کے بعد تمام ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان واپڈا کے مطابق ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال لیا گیا ہے، جبکہ زیر تعمیر پاور ہاؤس سے بھی پانی نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اس وقت زیریں جانب واقع ورک سائٹس میں مزید پانی داخل نہیں ہو رہا۔واپڈا کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ منصوبے کو درپیش کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹا جا سکے۔ترجمان نے واضح کیا کہ تربیلا کی ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے سے متعلق زیر گردش اطلاعات درست نہیں۔ منصوبے کی مین ٹنل، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام ورکرز محفوظ ہیں اور واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔مئی 2027 تک بجلی کی پیداوار متوقعتربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے سے مئی 2027 تک بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔ اگست 2021 میں شروع کیے گئے اس منصوبے سے مجموعی طور پر 1530 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، جس کے لیے 510 میگاواٹ صلاحیت کے تین یونٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے منظور شدہ پی سی ون میں ابتدائی تخمینہ لاگت 82 ارب روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم 2025 تک اس پر 128 ارب روپے خرچ ہو چکے تھے۔ جنوری 2026 تک صرف ٹنل نمبر 5 پر اخراجات 153 ارب روپے تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے