حنا الطاف کو حنا پرویز بٹ کی لاہور آنے کی دعوت دے دی
پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو خواتین کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔حنا پرویز بٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کو لاہور آنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ لاہور آئیں کیونکہ یہاں خواتین خود کو لندن کے مقابلے میں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیح ہے اور ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں خواتین بلاخوف و خطر نقل و حرکت کرسکیں۔حنا پرویز بٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ لاہور میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حنا الطاف نے حال ہی میں لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کراچی واپسی کے بعد انہیں دوبارہ جیل جیسی زندگی گزارنا پڑے گی کیونکہ وہاں لڑکیاں آزادی سے گھوم پھر نہیں سکتیں۔اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی، جس کے بعد حنا پرویز بٹ نے انہیں لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں