جنت مرزا کی جعلی اے آئی ویڈیو وائرل
کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی جعلی اے آئی ویڈیو سامنے آنے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت کسی کے چہرے کو استعمال کرکے ایسی ویڈیوز بنانے کو خواتین کی عزت اور پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں جنت مرزا کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں گانا ’اچھی لگتی ہو‘ چل رہا ہے۔جنت مرزا نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو بالکل بھی مذاق نہیں ہے۔ کسی کا چہرہ استعمال کرکے اس طرح کی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ان کا چہرہ استعمال کیا گیا ہے، لیکن کل کسی اور لڑکی کی تصاویر کا غلط استعمال ہوسکتا ہے، اس لیے اس معاملے کو محض تفریح یا مذاق سمجھنا درست نہیں۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک رہنے کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر خود انتہائی پریشان ہوئیں۔ ان کے مطابق ان لڑکیوں کے لیے صورتحال مزید تشویشناک ہوسکتی ہے جو سوشل میڈیا پر موجود بھی نہیں ہیں، لیکن ان کی تصاویر اس طرح استعمال کی جاسکتی ہیں کہ انہیں اس بارے میں علم تک نہ ہو۔جنت مرزا نے بغیر اجازت چہرے اور تصاویر کے استعمال کے ذریعے اے آئی ویڈیوز بنانے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خواتین کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں